ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو میں ایشین پینٹس کمپنی کے خلاف کسانوں کو احتجاج

میسورو میں ایشین پینٹس کمپنی کے خلاف کسانوں کو احتجاج

Thu, 16 May 2019 14:07:31    S.O. News Service

میسورو،16مئی(ایس او نیوز/یواین آئی) میسورو میں سینکڑوں کسانوں نے غیر معینہ مدت کے احتجاج کا ایشین پینٹس کمپنی کے خلاف آغاز کیااور مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو ملازمت دی جائے جس کا وعدہ ضلع کے ننجنگڈھ تعلقہ کے اِمووا صنعتی علاقہ میں کیا گیا تھا۔احتجاجی جو فیکٹری کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے نے الزام لگایا کہ فیکٹری کے انتظامیہ نے ان کی اراضی کمپنی کو فروخت کرنے پران کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔کمپنی نے سستے داموں پر 175ایکڑ اراضی کی خریداری کرلی تاہم فیکٹری کے کارکرد ہونے کے بعد ملازمتوں کی فراہمی سے انکار کردیا۔انتظامیہ نے یہاں تک کہ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کو بھی نظر انداز کردیا۔اس بات کا الزام لگایا گیا ہے کہ فیکٹری کے مالکین نے احتجاجیوں کو انتباہ دیا کہ ان پرسے لاری چلادی جائے گی۔


Share: